کریم نگر۔28فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عرصہ دراز سے ورنگل سے کریم نگر ہوتے ہوئے مہاراشٹرا گوندیا کو راشن کے چاول کی منتقلی کررہی ٹولی کے افراد کو ٹاسک فورس پولیس نے یہاں گرفتار کرلیا۔ کریم نگر ہیڈکوارٹر میں ایڈیشنل ڈی سی پی سنجے کمار نے میڈیا کو تفصیلات سے واقف کروایا۔ ورنگل شہر پداما گڈہ کے پی واسو، وردھنا پیٹ کے سرینو، ورنگل اربن کے رورل ضلع کا ایجنٹ مقرر کرکے ان سے مواضعات میں گھوم پھر کر 5 تا 8 روپئے کے حساب سے راشن چاول خریدتے ہوئے اس چاول کو جکمع کرکے مہاراشٹرا لاری کے ذریعہ روانہ کرتے ہوئے گوندیا کو منتقل کرتے ہوئے وہاں رائس ملرس کو 25 تا30 روپئے سے فروخت کئے جانے کی پولیس کو اطلاع پر ٹاسک فورس نے نگرانی شروع کردی تھی۔ چنانچہ کل ملی ایک اطلاع پر کریم نگر مانیر پل کے پاس لاریوں کی تنقیح کے دوران ۔۔۔۔ کنٹل راشن چاول کے تھیلے دستیاب ہوئے۔ اس لاری کو پولیس ہیڈکوارٹر لایا گیا اور چاول کی منتقلی کرنے والے ورنگل ضلع کے کونڈہ منڈل حویلی کے چناپلی بھاسکر ، ڈی رمیش، لاری اونر امیتابھ، چاؤلہ ڈرائیور، راجکمار چودھری، سبھاش دھانے کو حراست میں لے لیا گیا۔اس مقدمہ کے کلیدی ملزم واسو ،سرینو فرار ہوگئے۔ ٹاسک فورس سی آئی سرینواس راؤ، مادھولاکرن ایس آئی، رمیش وغیرہ اس پریس کانفرنس میں شریک تھے۔