چاول کی غیر قانونی منتقلی کے خلاف کارروائی

سرپور ٹاؤن۔/19ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن پولیس اسٹیشن کا اچانک دورہ کرتے ہوئے ڈی ایس پی کاغذ نگر پی سمہیا نے آفس کا تفصیلی طور پر معائنہ کیا اور عوامی مسائل اور پولیس ملازمین کی کارکردگی کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ اس موقع پر سرکل انسپکٹر پولیس موہن اور سرپور ٹاؤن سب انسپکٹر آف پولیس این روی نے ڈی ایس پی کاغذ نگر پی سمہیا کو حالات کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔ بعد ازاں ڈی ایس پی سمہیا نے کہا کہ پڑوسی ریاستی مہاراشٹرا کو غیر قانونی اشیاء کی منتقلی کرنے والوں اور خاص طور پر راشن شاپس کے پی ڈی ایس چاول کی غیر قانونی منتقلی کرنے والوں کے خلاف پی ڈی ایکٹ کے تحت کیس رجسٹر کرنے کا انتباہ دیا گیا اور غیر قانونی اشیاء کی خریدی اور فروخت کرنے لوگوں کی پولیس کو اطلاع دینے والوں کے نام کو مخفی رکھا جائے گا۔

بچوں کو روزانہ اسکول روانہ کرنے کا والدین کو مشورہ
سرپور ٹاؤن۔/19 ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن مستقر کے سونپیٹ اردو میڈیم اسکول میں ہیڈ ماسٹر محمد خلیل الدین اور ایس ایم سی چیرمین عنایت اللہ خان اور وائس چیرمین ایم اے فضیل بھی موجود تھے۔ ایس ایم سی اجلاس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے تحصیلدار یوگیندر نے شرکت کرتے ہوئے روزانہ اسکولوں کو بچوں کو روانہ کرنے کا والدین کو مشورہ دیا۔ تاکہ بچوں کا مستقبل بہتر ہو۔ اس کے علاوہ انہوں نے تمام اردو میڈیم میں زیر تعلیم لڑکے اور لڑکیوں کو بی سی ای سرٹیفکیٹ تحصیلدار آفس سے حاصل کرنے کا مشورہ دیا۔ تاکہ آنے والے دنوں میں بی سی ای کے ذریعہ ملازمت میں کافی فائدہ ہوگا۔ اس موقع پر تحصیلدار نے اردو میڈیم اسکول میں صاف صفائی اور کارکردگی پر اسٹاف کو مبارکباد دی۔