سرپور ٹاؤن ۔ 12 فبروری ۔ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن میں سب انسپکٹر آف پولیس اے مادھوکر کی اطلاع کے بموجب سرپور ٹاؤن سے ریاست مہاراشٹرا کو غیرقانونی طورپر پاسنچر آٹو کے ذریعہ ریاست مہاراشٹرا کو PDS چاول کی اسمگلنگ ( منتقلی ) کی جارہی تھی ۔ اس کی اطلاع ملتے ہی ایس آئی این مادھوکر نے تلاشی کے بعد پی ڈی ایس چاول اور آٹو کو ضبط کرلیا اور کیس رجسٹر کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ۔
O#O ایس آئی این مادھوکر کی اطلاع کے بموجب ایک ہفتہ قبل شراب پی کر گاڑیوں کو چلانے کے جرم میں 3 لوگوں کو سرپور ٹاؤن منصف مجسٹریٹ رودرا راؤ نے جرمانہ اور ایک فرد پربھاکر کو 3 دنوں کی سزا اور دونوں ناگیش اور ملیا پر جرمانہ عائد کیا ۔