چاندی سونا گروپ کے زیر اہتمام جلسہ تہنیت

استری شکتی کے گروپس میں 16لاکھ روپیوں کے چیک کی تقسیم
گلبرگہ : /7 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محمد خواجہ پاشاہ کی اطلاع کے بموجب بمقام نزد نور باغ کے بی این روڈ پر چا ندی سونا مہیلا منڈل کی جانب سے ڈاکٹر الحاج قمر الاسلام صاحب کے تہنیتی جلسہ کا انعقاد عمل میں آیا اس موقع پر محمد اصغر چلبل چیرمین جی ڈی اے گلبرگہ ،بھیم ریڈی پاٹل میئر گلبرگہ سید احمد کارپوریٹر شرنو اآرہلی ڈی یم کے یم ڈی سی گلبرگہ واحد علی فاتحہ خوانی سنڈیکٹ ممبر گلبرگہ یونیور سٹی گلبرگہ عادل سلیمان سیٹھ ، عبد الرفیق حسین ابو ، صمد خان سابق کارپوریٹر نے بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت فرما ئی جلسے کا آغاز مولوی محمد منیر الدین نائب امام جامع مسجد معراج کی قراء ت کلام پاک سے ہو جب کہ جناب عبد الجبار صاحب سکریٹری وممبروقف بورڈ گلبرگہ نے نعت کانذرانہ پیش کیا اس موقع پر چاندی سونا گروپ کی چیر مین محترمہ صغری بیگم صاحبہ اور ان کے شوہر جناب محمد خواجہ پاشاہ نے ڈاکٹر الحاج قمر الاسلام صاحب کی خدمت میں شال او رگلپوشی کر کے خالص چاندی کا ہاتھ بطور تحفہ پیش کیا قائد محترم ڈاکٹر قمر الاسلام نے استری شکتی گروپس جنیدی گروپ پدماوتی گروپ سالینا گروپ محمودہ گروپ شافعیہ گروپ کافیہ گروپ اورجھٹ پٹ بی گروپ کودو دو لاکھ روپیوں کے چیک دیئے جس کی وجہہ سے تمام خواتین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ڈاکٹر قمرالاسلام صاحب نے اپنی تقریر میں ریاستی حکومت کی اسکیمات کا ذکر کرتے ہو ئے محترمہ صغری بیگم صدر چاندی سوناگروپ کی خدمات کو سراہا اور مبارکباد پیش کیا ۔ افشاں جبین نے شکریہ کافریضہ انجام دیا ۔ جلسہ کی کارروائی خواجہ گیسو دراز نے بخوبی چلائی ۔