میسورو26اپریل(سیاست ڈاٹ کام )جے ڈی ایس کے ریاستی صدر ایچ ڈی کماراسوامی نے کہا ہے کہ رقم اور ذات کی بنیاد پر سیاست کی مدد کے ذریعہ 12مئی کو ہونے والے ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں چامندیشوری اور بادامی دونوں حلقوں میں کامیابی کی وزیراعلی سدارامیا کی حکمت عملی کام نہیں کرے گی۔انہوں نے کہاکہ چامندیشوری حلقہ سے ناکامی کے خوف سے ہی سدارامیا بادامی حلقہ سے بھی امیدوار بنے ہیں۔انہوں نے جے ڈی ایس اور بی جے پی دونوں کے ایک ہی سکے کے دو رخ ہونے سے متعلق سدارامیا کی جانب سے لگائے گئے الزام کاجواب دیتے ہوئے کہا کہ سدارامیا ذات کا خراب کارڈکھیل رہے ہیں۔انہوں نے یدی یورپا کے بیٹے کو مقابلہ نہ کروانے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔یہ واضح ہے کہ بی جے پی اور کانگریس کی اندرونی مفاہمت ہوچکی ہے ۔اس سے ورونا حلقہ میں جے ڈی ایس کو مدد ملے گی۔انہوں نے کہاکہ سدارامیا اپنے خود کے طبقہ کے لیڈروں کو دبانے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ کیرل ریاست کو بڑے پیمانہ پر ریت کی اسمگلنگ کی گئی ہے حالانکہ ریاستی حکومت کو بیت الخلاوں کی تعمیر کے لئے بھی ریت حاصل کرنا مشکل ہوگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مودی نے کرناٹک کیلئے کچھ بھی نہیں کیا ہے ۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ان کی پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔انہوں نے کہاکہ کانگریس اور بی جے پی کی حکمرانی سے ریاست کے عوام مایوس ہوچکے ہیں، اسی لئے اس مرتبہ عوام جے ڈی ایس کو کامیاب بنائیں گے ۔
منشیات کیس‘ ممتاکلکرنی کی جائیداد کی قرقی
تھانے ۔ 26اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) اسیپشل نارکوٹک ڈرگس اینڈ سیکوٹراپک سبسٹائنس(NDPS) کورٹ نے سابق بالی ووڈ اداکارہ ممتا کلکرنی کی جائیداد کو قرق کرنے کا حکم جاری کیا ہے ۔ یہ فیصلہ 2016ء میں تھانے پولیس کی جانب سے ملٹی کروڑ ڈرگ ریاکٹ میں ادکارہ کے ملوث ہونے پر دیا گیا ہے ۔ اسپیشل این ڈی پی ایس کورٹ جج مسٹر ایچ ایم پٹوردھن نے حکم جاری کیا کہ اداکارہ کی ممبئی میں موجود تین عالیشان فلیٹس کو قرق کردیا جائے کیونکہ اداکارہ نے کورٹ میں حاضری نے ناکام ہوگئی تھی ۔ بتایا جاتا ہے کہ موجودہ مارکٹ ری, ان تینوں فلیٹس کی قیمت 20کروڑ بتائی جاتی ہے ۔