حیدرآباد /27 مارچ ( سیاست نیوز ) سعیدآباد کے علاقہ میں ایک نوبیاہتا نے خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 18 سالہ ہریتا جو تقریباؓ 40 دن کی دلہن تھی نے خودسوزی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ ہریتا اپنے شوہر اور ساس کی مبینہ ہراسانیوں سے پریشان تھی ۔ ہریتا کی شادی 19 فروری سال 2014 کے دن ویرا کمار نامی شخص سے ہوئی تھی جو پیشہ سے ترکاری فروش اور سبرامنیم کالونی سعیدآباد کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ 25 مارچ کے دن اس خاتون نے شوہر اور ساس کی ہراسانیوں سے تنگ آکر انتہائی اقدام کرلیا اور جسم پر کیروسن ڈالکر آگ لگالی جو علاج کے دوران کل رات دیر گئے فوت ہوگئی ۔ سعیدآباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔