حیدرآباد 5 اکٹوبر (سیاست نیوز) شاہ عنایت گنج علاقہ میں کل رات دیر گئے پیش آئے چاقو زنی کی ایک واردات میں دو نوجوان زخمی ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ 23 سالہ دیپک ویاس ساکن شاہ عنایت گنج اور 20 سالہ آکاش پر دو افراد نے چاقو سے حملہ کرکے اُنھیں زخمی کردیا۔ پولیس نے اِس سلسلہ میں شواہد کی بنیاد پر تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے ایک مقدمہ درج کرلیا۔