چاقو زنی میں ایک نوجوان زخمی

حیدرآباد 4 اگست : ( سیاست نیوز ) : چندرائن گٹہ میں رات دیر گئے چاقو زنی کی واردات سے سنسنی پھیل گئی ۔ اطلاع ملنے پر پولیس عہدیدار جائے واردات پہونچ گئے ۔ حملہ میں 29 سالہ محمد خاں ساکن بارکس شدید زخمی ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق زخمی شخص اور حملہ آور حسین بن سید بارعبور کل رات ہاشم آباد میں مئے نوشی کررہے تھے کہ ان کے درمیان رقمی لین دین پر بحث و تکرار شروع ہوئی اور حسین بن سعید نے محمد خاں پر چاقو سے حملہ کردیا اور فرار ہوگیا ۔