ا3اُفراد کا سی سی ٹی وی فٹیج جاری
حیدرآباد 19 جولائی (سیاست نیوز) دبیرپورہ پولیس اسٹیشن حدود میں کل رات دیر گئے پیش آئے چاقو زنی کے واقعہ میں ملوث 3 مشتبہ افراد کی پولیس نے سی سی ٹی وی فٹیج جاری کئے۔ پولیس نے اُن کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ 40 سالہ محمد جبار قریشی کو کل رات دیر گئے ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار تین افراد نے گردن پر چاقو سے حملہ کرکے اُنھیں شدید زخمی کردیا تھا بعدازاں وہاں سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے اِس سلسلہ میں اقدام قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا اور علاقہ کے سی سی ٹی وی کیمرے کے فٹیج حاصل کئے جس میں یہ صاف ظاہر ہوا ہے کہ تینوں حملہ آور ہیرو ہونڈا پیشن گاڑی پر سوار تھے اور اپنے چہروں کو نقاب لگائے ہوئے تھے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے حاصل کئے گئے تصاویر اور فٹیج کی مدد سے گاڑی کے نمبر کا پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انسپکٹر دبیرپورہ مسٹر ڈی وینکنا نائک نے بتایا کہ حملہ آوروں کی گرفتاری بہت جلد عمل میں لائی جائے گی۔