حیدرآباد /29 مئی ( سیاست نیوز ) داعش میں شمولیت کیلئے کوشاں چار نوجوانوں کو پولیس کی جانب سے حراست میں لئے جانے کی اطلاعات کو پولیس نے بے بنیاد اور غلط قرار دیا ہے ۔ آج دوپہر بعض مقامی ٹی وی چیانل کی جانب سے یہ دعوی کیا تھا کہ چار مسلم نوجوانوں کو داعش میں شمولیت کی کوشش ناکام بناتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا گیا ہے اور انہیں کچن باغ پولیس اسٹیشن میں محروس رکھ کر ان کی کونسلنگ کی گئی ۔ اس سلسلے میں انٹلی جنس اور دیگر پولیس عہدیداروں نے اس خبر کو بے بنیاد قرار دیا اور بتایا کہ کسی بھی نوجوان کو داعش سے متعلق الزامات میں حراست میں یا گرفتار نہیں کیا گیا ہے ۔