چار ملکی ہاکی سیریز: پاکستان کو مسلسل دوسری شکست

ہو بارٹ، 4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کو چار ملکی ہاکی سیریز میں جو یہاں جاری ہے، مسلسل دوسری شکست ہوگئی۔ سیریز کا دوسرا میچ پاکستان و آسٹریلیا اے کا رہا۔ اس میں پاکستان کو 1-3 سے شکست ہوئی۔ قبل ازیں ’کوکابوراز‘ کا مقابلہ کوریا سے تھا۔ کورین ٹیم کو 0-7 سے شکست فارش ہوئی۔ کوکابوراز کی یہ مسلسل دوسری شاندار پرفارمنس ہے۔ اس سے قبل انہوں نے پاکستان کیخلاف بھی بے حد شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہمانوں کو 6-0 کی ہزیمت سے دوچار کیا تھا۔ یہ سیریز پاکستان کیلئے بے حد اہمیت کی حامل ہے کیونکہ اسے آئندہ برس ریو ڈی جنیرو میں منعقد شدنی اولمپکس کیلئے کوالیفائنگ راؤنڈ کی حیثیت حاصل ہے۔