قاہرہ ۔ 13 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چار فوجی اور چار شہری مصر کے جزیرہ نمائے سینائی میں علحدہ علحدہ بم حملوں میں ہلاک کردیئے گئے۔ اس علاقہ میں فوج اسلام پسندوں کی شورش کے خلاف جدوجہد کررہی ہے۔ عہدیداروں نے کہا کہ دو فوجی اور دو عہدیدار ہلاک کردیئے گئے جبکہ شمالی سینائی کے شہر رفاہ میں بم دھماکہ ہوا۔ یہ شہر غزہ پٹی کی سرحد پر واقع ہے۔ 3 راہگیر اس وقت ہلاک ہوگئے جبکہ جنوبی رفاہ میں لب سڑک نصب ایک بم دھماکہ سے پھٹ پڑا۔ فوج نے صیانتی مہم شروع کر رکھی ہے جس کے دوران مشتبہ افراد کو حراست میں لیا جارہا ہے اور جن مکانوں پر عسکریت پسندوں کا ہونے کا شبہ ہے انہیں منہدم کیا جارہا ہے۔