چار عراقی سپاہی جھڑپوں میں ہلاک

بغداد ، 29 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) عراقی پولیس عہدیداروں کا کہنا ہے کہ عراقی سپاہیوں اور اسلامک اسٹیٹ گروپ سے وابستہ عسکریت پسندوں کے ساتھ بغداد کے جنوب میں پیش آئی جھڑپوں میں چار سپاہی ہلاک ہوئے ہیں۔ عہدہ دار نے کہا کہ ایک گھنٹہ طویل جھڑپیں لطیفیہ میں پیش آئیں، جو بغداد کے لگ بھگ 30 کیلومیٹر جنوب میں واقع ہے۔ کم از کم 14 عسکریت پسند بھی ان جھڑپوں میں ہلاک ہوگئے، اور بقیہ کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا گیا۔ اسپتال کے حکام نے جانی نقصان کی تصدیق کی ہے۔ دونوں نے شناخت مخفی رکھنے کی شرط پر بات کی۔