نئی دہلی 21 اگست (سیاست ڈاٹ کام)لوک سبھا انتخابات کے بعد سے بی جے پی کی اکثریت کا سب سے بڑا پہلا امتحان یہ ہے کہ چار ریاستوں میں ہونے والے 18 اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات میں زبردست رائے دہی ہوئی ہے ۔ بہار میں آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو اور جنتا دل یو لیڈر نتیش کمار کے نئے اتحاد کے بعد 46.42 فیصد رائے دہی ہوئی ۔ کرناٹک میں 72 فیصد ،مدھیہ پردیش میں 70 اور پنجاب میں 66 فیصد ووٹ ڈالے گئے ۔ ضمنی انتخابات میں مودی کی جادوئی لہر دکھائی نہیں دی ۔