حیدرآباد 11 مئی (سیاست نیوز) ہاسٹلس اور مکانات میں لیاپ ٹاپس اور نقد رقم کا سرقہ کرنے والے چار رکنی بین ریاستی ٹولی کو اُپل پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ ڈیٹکٹیو انسپکٹر مسٹر وینکٹ ریڈی نے بتایا کہ ٹاملناڈو سے تعلق رکھنے والے گرو مورتی‘ کلیان اپا ‘گنیش اور ویرا مدرا ایک ٹولی کی شکل میں اُپل ‘میڈی پلی ‘رامنتا پور اور دیگر علاقوں میں بوائز ہاسٹلس میں طلباء کے لیاب ٹاپس کا سرقہ کیا کرتے تھے ۔ اتنا ہی نہیں بعض مکانات کے دروازے کھلے ہونے پر اندر داخل ہوکر لیاب ٹاپس اور نقد رقم کا سرقہ کیا کرتے تھے ۔ اُپل پولیس نے سارقین کے قبضہ سے 13 مسروقہ لیاپ ٹاپس اور 2 لاکھ روپئے نقد رقم برآمد کرلی۔