چار بدنام زمانہ سارقوں ، دو عادی مجرمین کے خلاف سخت کارروائی

پی ڈی ایکٹ استعمال ، سائبرآباد پولیس کمشنر کا مجرمین کو سخت انتباہ
حیدرآباد /3 سترمبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد پولیس کمشنر مسٹر سی وی آنند نے 4 بدنام زمانہ سارقوں دو عادی مجرمین کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے پی ڈی ایکٹ کا استعمال کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ انسداد غنڈہ گردی ایکٹ پی ڈی ایکٹ کے تحت کمشنر پولیس نے 4 افراد 28 سالہ جی سنتوش ساکن شاہ پور نگر 65 سالہ کے انجیا عرف وی انجیا ساکن راجندرنگر 26 سالہ سرینواس عرف سرینو ساکن سنگاریڈی اور 24 سالہ کے انوپ کمار عرف نتیش عرف راجو عرف ٹنکو ساکن شیواجی نگر اپوگوڑہ کے خلاف پی ڈی ایکٹ کے تحت کارروائی انجام دی ۔ کمشنر پولیس ذرائع کے مطابق دن بہ دن اضافہ ہو رہے رہزنی اور سرقہ کی وارداتوں کو دیکھتے ہوئے اس طرح کی کارروائی کی گئی جس کے سبب 4 افراد کے خلاف پی ڈی ایکٹ کا استعمال کیا گیا تاکہ اس سخت سزا کو دیکھتے ہوئے سارق و رہزن اپنی حرکتوں سے باز آجائیں ۔ کمشنر آفس ذرائع کے مطابق سنتوش جملہ 31 وارداتوں میں ملوث ہے جس نے سائبرآباد کے علاوہ ضلع کھمم میں بھی رہزنی و سرقہ کی وارداتیں انجام دی تھی ۔ انجیا 17 واقعات میں ملوث بتایا گیا ہے ۔ کے سرینواس جس نے 17 وارداتوں میں اپنا رول ادا کیا اور وارداتیں انجام دی ۔ اس کے خلاف بھی پی ڈی ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی ۔ انوپ کمار عرف نتیش عرف راجو عرف ٹنکو 11 وارداتوں میں ملوث ہے ۔ کمشنر پولیس نے عادی مجرمین اور سارقوں کو غیر سماجی سرگرمیوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا ۔