چارمینار پولیس کے ہاتھوں ایک شخص گرفتار ، 2.44 کیلو سونا ضبط

حیدرآباد ۔ 21 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : چارمینار پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے 2.44 کیلو سونے کے زیورات کو ضبط کرلیا ۔ ڈی سی پی ساوتھ زون مسٹر ایس ترپاٹھی نے یہ بات بتائی جو آج یہاں چارمینار اے سی پی آفس میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کو مخاطب تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ 33 سالہ ونود ورما عرف ٹیپو عرف ونود سونی ساکن لال دروازہ چھتری ناکہ علاقہ میں گرفتار کرلیا گیا ۔ ونود ورما پیشہ سے سنار تھا جو ماما جملہ کی پھاٹک میں واقعہ ایک دوکان پر زیورات کی صفائی کا کام کرتا تھا ۔ معاشی مجبوریوں کے سبب اس نے زیورات کا سرقہ کرلیا ۔ اور کولکتہ میں ان زیورات کو فروخت کرنے کی کوشش کی تاہم اس میں ناکامی کے بعد وہ حیدرآباد آیا اور پولیس کے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا ۔ اس پریس کانفرنس کے موقع پر ایڈیشنل ڈی سی پی مسٹر بابو راو اے سی پی چارمینار وینکٹ نرسیا انسپکٹرس موہن کمار اور جے کمار و دیگر موجود تھے ۔۔