چادر گھاٹ کی موبائل دکان میں سرقہ کی واردات

حیدرآباد۔ 3 نومبر (سیاست نیوز) چادر گھاٹ کے علاقہ میں کل رات دیر گئے نقب زنی کی سنگین واردات پیش آئی جہاں ایک موبائل کی دکان سے قیمتی سیل فونس کا سرقہ کرلیا گیا۔ ڈیٹیکٹیو انسپکٹر چادر گھاٹ مسٹر دھیراوت حسین نے بتایا کہ موزیک نامی موبائل کی دکان میں سرقہ کرلیا گیا۔ ڈی آئی نے بتایا کہ نامعلوم سارقوں نے موبائل کے دکانوں میں نقب زنی کرتے ہوئے دکان سے قیمتی سامان سیل فونس، اسمارٹ، ایچ ٹی سی ٹائبس و دیگر قیمتی اشیاء کا سرقہ کرلیا، تاہم دوکان مالک کے پاس سامان کے متعلق تفصیلات نہیں ہے۔ ڈی آئی نے بتایا کہ ہرپریت سنگھ نامی شخص کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا گیا اور دکان مالک نے دو تا تین دن میں سامان کی تفصیلات اور اس سے متعلق بلز کو پیش کرنے کی بات بتائی ہے۔ پولیس نے اس بنیاد پر نقصان کا اندازہ نہیں لگایا اور بتایا کہ پولیس مختلف زاویہ سے کیس کی تحقیقات میں مصروف ہے۔