حیدرآباد /6 نومبر ( سیاست نیوز ) چادرگھاٹ کے علاقہ میں ایک خادمہ نے خودکشی کرلی جو مکانات میں گھریلو ملازمہ کی طرز پر کام کر رہا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 20 سالہ پروین کمار جو ضلع عادل آباد کا ساکن تھا ۔ شہر میں روزگار کے سلسلہ میں آیا تھا اور اس نے گھریلو ملازمین کو روزگار فراہم کرنے والی ایک ایجنسی سے رجوع ہوا تھا ۔ اس ایجنسی کے ذمہ داروںنے چادر گھاٹ کے علاقہ میں واقع ایک شہری کے مکان میں اس کی خدمات فرہمی کے لئے اور پروین کمار رہنے گیا ۔ اس دوران پروین کے ساتھیوں نے اس سے بات چیت بند کردی تھی اور وہ پریشانی کا شکار ہوگیا تھا ۔ ساتھیوں کی جانب سے بے رخی سے دلبرداشتہ ہوکر اس شخص نے خودکشی کرلی ۔ پولیس چادر گھاٹ مصروف تحقیقات ہے ۔