حیدرآباد۔/9 مئی، ( سیاست نیوز) چادرگھاٹ میٹرو برج کے قریب پیش آئے ایک المناک سڑک حادثہ میں ایک خاتون برسر موقع ہلاک ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ مدھانی بس ڈپو سے تعلق رکھنے والی ایک آر ٹی سی بس کے ڈرائیور نے لاپرواہی کے ساتھ بس چلاتے ہوئے اولڈ ملک پیٹ کی ساکن 28 سالہ ساجدہ بیگم جو وہاں سے گذر رہی تھیں کو ٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں ساجدہ بیگم برسر موقع ہلاک ہوگئیں۔چادر گھاٹ پولیس نے آر ٹی سی بس ڈرائیور کے خلاف ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔