چادرگھاٹ میں سارق گرفتار

حیدرآباد ۔ /18 مئی (سیاست نیوز) چادر گھاٹ پولیس نے ایک سارق کو گرفتار کرلیا جو اپنی ماں کے قتل اور بھائی کے اقدام قتل کے واقعہ میں ملوث ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 28 سالہ وی سری ہری متوطن ضلع محبوب نگر /7 مئی کو شراب نوشی کیلئے اپنی ماں سے رقم طلب کی لیکن انکار پر اس نے اپنی ماں راجیشوری کا ضلع محبوب نگر میں بہیمانہ قتل کردیا اور وہاں سے فرار ہوگیا ۔ سری ہری ملک پیٹ محبوب گنج میں مزدوری کررہا تھا اور اس نے دوبارہ اپنے آبائی مقام جاکر اپنے سگے بھائی بھاسکر کو قتل کرنے کی کوشش کی ۔ اتنا ہی نہیں وہ اپنے ماموں کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کررہا تھا ۔ پولیس کو مطلوب سری ہری محبوب گنج میں ملازمت کرنے کی اطلاع پر اسے گرفتار کرلیا گیا ۔