چادرگھاٹ میں ایک شخص کی مشتبہ موت

حیدرآباد /24 اگست ( سیاست نیوز ) چادرگھاٹ پولیس حدود میں ایک شخص کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ سب انسپکٹر پولیس چادرگھاٹ مسٹر سائی کمار کے مطابق  50 سالہ سرورجو بے روزگار تھا تاہم سابق میں یہ شخص محکمہ برقی میں لائین مین کی خدمات انجام دیتا تھا ۔ گذشتہ 10 سال قبل اس شخص کو خدمات سے نکال دیا گیا تھا اور اس کے بعد وہ غمگین اور دلبرداشتہ ہوکر مبینہ طور پر نشہ کا عادی ہوگیا تھا ۔ سرور اکثر مکان سے باہر رہتا تھا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

گوتمی ایکسپریس ٹرین سے ضعیف خاتون کی نعش برآمد
حیدرآباد /24 اگست ( سیاست نیوز ) سکندرآباد ریلوے پولیس نے گوتمی ایکسپریس کے ایک کوچ سے ضعیف خاتون کی نعش کو برآمد کرلیا ہے ۔ جو مشتبہ طور پر کوچ میں مردہ پائی گئی ۔ ریلوے پولیس کے مطابق 80 سالہ خاتون راجیشوری گوتمی ایکسپریس کے کوچ نمبر S3 میں سوار تھی جو کاکیناڈا سے ٹرین میں بیٹھی تھی اور سکندرآباد پہونچنے تک مردہ ہوگئی ۔ ریلوے پولیس کا کہنا اس خاتون کی موت کی وجوہات کا پتہ چلانے کیلئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ تاہم تفصیلات میں بتایا کہ ضعیف خاتون کیسرا علاقہ کی ساکن تھی اور کاکیناڈا سے سکندرآباد آرہی تھی ۔ ریلوے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔