چائے کی زیادتی نقصانات کا باعث

ایک دور تھا جب خواتین کی اکثریت چائے نہ پینے کو ترجیح دیا کرتی تھی۔ پھر زمانہ بدلا تو کچھ خواتین بہت زیادہ چائے پینے لگیں اور کچھ خواتین نے چائے کی طرف دیکھنا بھی پسند نہ کیا۔ جو خواتین چائے پیتی تھیں وہ چائے کے نشے کی بے حد شوقین تھیں۔ انہیں کھانے کو تین وقت کچھ ملے نہ ملے مگر وہ چائے ضرور پیتی تھیں۔
چائے کا ایک نقصان تو یہ ہے کہ بھوک کو ختم کردیتی ہے کیونکہ کھانے کے وقت اگر آپ چائے کو ترجیح دیں گی تو یقیناً آپ کی بھوک ختم ہوگی اور آپ کو تیزابیت جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ بہت زیادہ چائے کا استعمال خواتین کو مختلف مسائل میں مبتلا کرسکتا ہے۔ اس حوالے سے کی گئی تحقیق سے معلوم ہوا کہ نہ صرف چائے میں پائے جانے والے مضر اجزاء سے واقف ہیں بلکہ ان کی اکثریت اس کی زیادتی سے لاحق ہونے والی بیماریوں سے بھی واقف ہیں تاہم خواتین چائے کی عادت ختم کرنے کی ذرا بھی کوشش نہیں کرتیں۔ دن بھر میں چار کپ چائے پینے والی خواتین میں بال جھڑنے ، موٹاپے اور ہڈیوں کی کمزوری کی تکلیف عام ہوتی جارہی ہے۔، یہ شرح ان خواتین کے مقابلے میں دوگنا تھی، جو چائے کا استعمال بالکل نہیں کرتیں۔