چائینیز گولڈن چکن

اجزاء: چکن ( ایک کیلو ) ہری مرچ 3 عدد ، سویا سوس چار کھانے کے چمچے ، نمک حسب ذائقہ چینی کھانے کا دیڑھ چمچ ، مرغی کی یخنی دیڑھ پیالی ، ہری پیاز 3 عدد سفید سرکہ 6 کھانے کے چمچ ، پسی ہوئی ادرک ایک چائے کا چمچ ، سیاہ مرچ دیڑھ چائے کا چمچ ، زردہ رنگ پاؤ چائے کا چمچ ، تیل حسب ضرورت ۔
ترکیب : چکن کو اچھی طرح صاف کرکے دھولیں ۔ پانی خشک کرکے 3 چمچ سرکہ چکن پر مل دیں ۔ پسی ہوئی سیاہ مرچ اور نمک ملاکر اسے بھی چکن کے اوپر اچھی طرح سے لگا دیں اور کانٹے کی مدد سے گوشت کو گودیں ۰ ہری پیاز ، ہری مرچ اور پسی ہوئی ادرک اور تھوڑا سا نمک ملاکر اس آمیزے کو پیس لیں اور اسے چکن میں بھر کر ٹوتھ پک لگاکر بند کردیں ۔ چکن کو آٹھ گھنٹے تک پڑا رہنے دیں ۔ ایک دیگچی میں آدھی پیالی پانی ڈال کر ابالیں ۔ جب پانی ابلنے لگے تو اس میں چکن ڈال کر ڈھکن لگادیں اور بھاپ میں پکنے دیں ۔ آنچ ہلکی رکھیں تاکہ گوشت گل جائے ۔ آدھے گھنٹے بعد جب گل جائے تو اس میں سے پیاز، سبز مرچ اور ادرک نکال دیں ۔ بقیہ تین چمچ سرکے میں دیڑھ چمچ چینی سویا سوس اور زرد رنگ ملائیں ۔ پھر مرغ کی یخنی اور تیل ڈال کر چولہے پر چڑھادیں اور اس میں ابلی ہوئی چکن ڈال کر اسے دھیمی آنچ پر پکائیں ۔ جب یخنی خشک ہوجائے اور تیل نکل آئے تو اسے آہستہ آہستہ بھونیں ۔ تیار ہونے پر ڈش میں نکال لیں ۔ سلاد اور ٹماٹوس کے ساتھ پیش کریں ۔