پی یو سی ناکام طلبہ کیلئے خصوصی کوچنگ

شاہ آباد ۔ 31 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شمال مشرقی ٹیچرس کونسل کے زیراہتمام یکم جنوری سے 10 مارچ تک پی یو سی سال دوم ناکام طلبہ کیلئے خصوصی تربیت کا اہتمام کیا جائیگا ۔ یہ بات ویدے کے صدر ایم بی امسلگی نے بتائی ۔انہوں نے بتایا کہ طلباء کیلئے مفت تربیت دینے جگہ کی کمی تھی اس لئے جاریہ سال سے اولڈ جیورگی روڈ پر واقع راجیو گاندھی فارمیسی ، پی یو کالج سے اس کا آغام ہوگا ۔ کالج میں طلباء کیلئے تمام سہولیات رہیں گی ۔ پی یو سی سال دوم کے فزکس ، کیمسٹری اور میاتھس بیالوجی و دیگر مضامین کی ماہر لکچررس تربیت دیں گے تربیت صبح 7 تا 5 بجے ہوگی ۔