منااکھیلی /29 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جنواڑہ گرام پنچایت کی پی ڈی او کومعطل کرنے کے احکامات واپس لئے جانے کی اپیل کرناٹک دلت سنگھرش سمیتی (بی کرشنپا گروپ) نے کی ہے۔ اور مزید بتایاکہ پی ڈی او منگلاکامبلے کی معطلی ٹھیک نہیں ہے۔ سمیتی کے ریاستی کنوینر راجکمار مول بھارتی ، تنظیمی کنوینر اومکار بھاوی کٹی ، مڑیوالیشور سندھے وغیرہ نے ضلع پنچایت سی ای او سے اس ضمن میں اپیل کی ہے۔