نئی دہلی۔ 3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائیکورٹ نے آج سابق مرکزی وزیر فینانس پی چدمبرم کو آئی این ایکس میڈیا رشوت ستانی کیس میں حراست پر عبوری تحفظ دیتے ہوئے یکم اگست تک توسیع دی۔ جسٹس پاٹھک نے چدمبرم کو آج اپنے فیصلے میں راحت دیتے ہوئے یکم اگست تک توسیع کردی۔ واضح رہے کہ سابق مرکزی وزیر فینانس پی چدمبرم 3,500 کروڑ کے ایرسیل میکسس ڈیل میں آئی این ایکس میڈیا میں مبینہ طور پر 305 کروڑ روپئے کے گھٹالے میں ملوث رہنے کا الزام ہے۔