ہندوستانی ٹینس کوئین نے اسپین کی کیرولینا مارین سے ریواولمپکس میں شکست کا انتقام لے لیا
نئی دہلی ۔ /2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اولمپک سلور میڈل یافتہ پی وی سندھو نے نئی دہلی میں اتوار کو کھیلے گئے انڈیا اوپن بیڈمنٹن چمپئین شپ کے فائنل میں کیرولینا مارین کو کھیل کے 47 ویں منٹ میں 21-19, 21-16 سے شکست دے کر نہ صرف شاندار فتح حاصل کرلی بلکہ کیرولینا کے ہاتھوں ریو اولمپک کے فائنل میں اٹھائی گئی شکست کا انتقام بھی لے لیا ۔سندھو ابتداء سے کھیل پر گرفت مضبوط کرچکی تھیں اور اپنی حریف کو آسانی سے شکست دی ۔اسپین کی حریف کو ان کا سامنا کرنے میں کافی دشواری ہوئی ۔سندھو نے سائینا نہیوال کو شکست دینے کے بعد دوسرے مقام کی حامل سونگ جی یون کو 21-18, 14-21, 21-14 سے شکست دی تھی ۔ سندھو نے دوسرے سیمی فائینلس میں چوتھے مقام کی حامل جاپان کی اکا نے یاما گوپی کو 21-16, 21-14 سے بہ آسانی شکست دی تھی ۔