پی سی بی نے انڈر 21 خواتین ٹورنمنٹ کو ملالہ کا نام دیا

کراچی۔2نومبر( سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے نئے مقرر صدر شہریارخان کی پہل پربورڈ کے عہدیداروں نے اپنے پہلے انڈر 21 قومی خواتین کرکٹ چیمپئن شپ کا نام نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کے نام پر رکھا ہے۔ پی سی بی نے اس سال دسمبر میں 12 علاقائی ٹیموں کے درمیان ہونے والے انڈر 21 خواتین ٹورنمیٹ کو ملالہ کو وقف کیا۔ پی سی بی نے اپنی پہلی انڈر 21 قومی خواتین کرکٹ چیمپئن شپ کا نام ملالہ پر رکھ کر پاکستان کی نوجوان 2014 نوبل انعام یافتہ کا احترام کرنے کا فیصلہ کیا ۔