پی سی بی انڈیا کا بائیکاٹ کرے : احسان مانی

کراچی ، 5 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق صدر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) احسان مانی نے بی سی سی آئی سربراہ انوراگ ٹھاکر کو پاکستان کے بارے میں اُن کے ’’اشتعال انگیز‘‘ تبصروں کی بناء ہدف تنقید بنایا اور پی سی بی پر زور دیا کہ انڈیا کو آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی سے محروم کرنے کی مہم چلائے۔ احسان نے گزشتہ شب کہا کہ پاکستانی کرکٹ حکام کو چاہئے کہ آئندہ ہفتے کیپ ٹاؤن میں آئی سی سی ایگزیکٹیو بورڈ میٹنگ میں سخت موقف اختیار کریں۔ انھوں نے کہا کہ صدر انڈین کرکٹ بورڈ نے اپنے خام اور اشتعال انگیز بیانات کے ذریعے پاکستان کیلئے راہ کھول دی ہے کہ آئی سی سی میٹنگ میں اپنے کیس کو زیادہ مؤثر طور پر پیش کرے۔ پاکستانی وفد آئی سی سی سے مطالبہ بھی کرے کہ صدر بی سی سی آئی سے پاکستان کے خلاف بیانات پر وضاحت چاہیں۔