پی جی ٹی بھاشا پنڈت ملازمتوں کے امتحانی نتائج کا اعلان

حیدرآباد۔ 21 ڈسمبر (سیاست نیوز) ریاست کے مختلف اقامتی اسکولوں میں پوسٹ گریجویٹ ٹیچرس لینگویج سبجیکٹ کے امتحانی نتائج تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے جاری کردیئے ۔ سیکریٹری پبلک سرویس کمیشن شریمتی وانی پرساد نے بتایا کہ پی جی ٹی بھاشا پنڈت سبجیکٹ کی ملازمتوں کیلئے 363 امیدواروں کا انتخاب کیا گیا جن میں تلگو کے 101 ہندی کے 43 اُردو کے21 انگلش کے 198 امیدوار شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پی جی ٹیکی جائیدادوں کیلئے اہل امیدواروں کے ہال ٹکٹ نمبرس پبلک سرویس کمیشن ویب سائیٹ پر دستیاب ہیں۔ خواہش مند امیدوار ویب سائیٹ کا مشاہدہ کرکے اپنے نمبرات سے متعلق مکمل جانکاری حاصل کرسکتے ہیں۔