پی ایم سی چمپیئن شپ 2018 کا 26 ستمبر کو آغاز

حیدرآباد۔8 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) دنیا کی معروف اورسب سے بڑی کھیل کمپنی، ٹینسنٹ نے آج ’’پبگ موبائل کیمپس چیمپئن شپ 2018 کا اعلان کردیا ہے جو ہندوستان کا سب سے بڑا ای اسپورٹس چیمپئن شپ ہے اوریہ 26 ستمبر سے 21 اکتوبر 2018 تک جس کا فائنل بنگلورہوگا۔ ٹورنمنٹ میں ہندوستان کے 30 سے زیادہ شہروں میں 1000 سے زیادہ کالجوں کے طالب علموں کو 50 لاکھ روپے کا انعام کے علاوہ اسکالرشپ بھی فراہم کی جائے گی۔