کراچی ۔11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )پاکستان سوپر لیگ سیزن 4 کے پلے آف مرحلے کیلیے چاروں ٹیمیں مکمل ہوگئیں جبکہ ملتان سلطانز کے بعد لاہور قلندرز بھی ایونٹ سے باہر ہوگئی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ اورکراچی کنگز نے پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل کرلی ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف کراچی کنگز کی کامیابی کے بعد لاہور قلندرز بھی پی ایس ایل سے باہر ہوگئی۔ اس سے قبل ملتان سلطانز بھی ایونٹ سے باہر ہوگئی تھی۔ کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو شکست دی۔ ملتان سلطانز کے بعد مسلسل چوتھے سال لاہور قلندرز آخری 4 ٹیموں میں جگہ بنانے میں کامیاب نہ ہوسکی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 14 پوئنٹس کے ساتھ پہلے مقام پر برقرار ہے جبکہ دوسری مقام کیلیے کراچی کنگز اور پشاورزلمی میں مقابلہ ہوگا۔ کراچی کنگز کو پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آنے کیلئے پشاور زلمی کو بہت بھاری فرق سے شکست دینا ہوگا۔ پشاور زلمی جیتا یا کم فرق سے ہارا تو پہلا ایلی منیٹر سرفراز احمد اور ڈیرن سیمی کی ٹیم کے درمیان ہوگا۔یادرہے کہ پاکستان ہر سال پی ایس ایل کے آخری مقابلے اپنے ملک میں کروارہا ہے تاکہ بین الاقوامی کرکٹ بحال ہوسکے۔