پیکیجڈ واٹر یونٹ پر دھاوا

حیدرآباد ۔ 2 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : بیورو آف انڈین اسٹانڈرڈس ( بی آئی ایس ) کی ٹیم نے آج اپل بس ڈپو کے قریب واقع لائف کیر بیوریجس پر دھاوا کیا جہاں کارآمد لائسنس کے بغیر بی آئی ایس مارک کے ساتھ پیکیجڈ ڈرنکنگ واٹر تیار کیا جارہا تھا ۔ ٹیم نے 20 لیٹر کیان میں موجود بھاری مقدار اور تیاری میں استعمال کی جانے والی اشیاء کو ضبط کرلیا ہے ۔ مسٹر کے این راؤ سائنٹسٹ بی ایس آئی نے بتایا کہ کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے اور اس جرم پر ایک سال جیل اور 50 ہزار روپئے جرمانہ ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ ایسی کسی غیر قانونی سرگرمی کے بارے میں فون نمبر 24731082 ۔ 24731085 پر اطلاع دیں ۔۔