کاغذ نگر میں رکن اسمبلی کونیرو کونپا کی پریس میٹ
کاغذ نگر ۔ 3 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : کاغذ نگر مستقر کے آر اینڈ بی گیسٹ ہاوز میں آج 3 مارچ کے روز رکن اسمبلی کونیرو کونپا کی جانب سے پریس میٹ کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر سرپور پیپر ملز فیاکٹری یونین قائدین اور میونسپل کونسلرس بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی کونیرو کونپا نے مقامی اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سرپور پیپر ملز فیاکٹری ملازمین کے خراب دنوں کا خاتمہ ہوچکا ہے ۔ اور بہت جلد فیاکٹری ملازمین کے لیے اچھے دن آنے والے ہیں ۔ رکن اسمبلی کونیرو کونپا نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایس پی ایم فیاکٹری بند رہنے پر فیاکٹری ملازمین کو کافی دشواریاں ہورہی تھی ۔ اس لیے ریاستی حکومت نے سرپور پیپر ملز کے احیاء کے لیے ایری چوٹی کا زور لگا رہی ہے تاکہ کاغذنگر کے عوام کو روزگار دستیاب ہو ۔ اور سرپور پیپر ملز فیاکٹری کے احیاء کے لیے 5 مارچ کے روز حیدرآباد میں جے کے کمپنی ملازمین کے ساتھ ریاست تلنگانہ کے وزیروں کا اجلاس انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ تاکہ ایس پی ایم فیاکٹری ملازمین کے حق میں فیصلہ اور انصاف ہو ۔ اور جلد از جلد ایس پی ایم فیاکٹری کا احیاء عمل میں آئے ۔ اس طرح سے کاغذ نگر کے ایس پی ایم فیاکٹری کے ملازمین کے خراب دنوں کا خاتمہ ہوگیا ہے اور اچھا دن آنے والے ہیں ۔۔