پیٹ بشیرآباد میں ایک شخص کی مشتبہ موت

حیدرآباد ۔ 7؍ ستمبر ( سیاست نیوز) سائبر آباد کے علاقہ پیٹ بشیرآباد میں پیش آئے واقعہ میں ایک شخص مشتبہ حالت میں فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 35 سالہ وینکٹیش کوم پلی علاقہ میں واقعہ ایک شراب کی دوکان کے قریب بیہوش حالت میں پایا گیا اور اسے گاندھی ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا جہاں پر وہ کل فوت ہوگیا ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں ۔