آکلینڈ۔یکم نومبر(سیاست ڈاٹ کام )آسٹریلیائی فاسٹ بولر جیمز پیٹنسن کمر کی سرجری کیلئے نیوزی لینڈ روانہ ہوگئے ہیں۔یہ ان کیلئے کیرئیر بچانے کا آخری موقع ہے۔جیمز پیٹنسن کا زخم بہت پیچیدہ ہے۔ پیٹنسن اور کرکٹ آسٹریلیا کا میڈیکل اسٹاف نیوزی لینڈ کے ماہرین سے رابطے میں ہیں۔ ان کی سرجری وہی ڈاکٹر کریں گے جنہوں نے سابق فاسٹ بولر شین بانڈ کا کیرئیر بچانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ کرکٹ آسٹریلیا کے اسپورٹس چیف ایلکس کونٹورس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ ابھی کچھ معائنے باقی ہیں اس کے بعد پتہ چلے گا کہ ان کی صحیح صورتحال کیا ہے۔ واضح رہے کہ پیٹنسن ایشز سیریز کیلئے آسٹریلیائی ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔
رونالڈو کو پھر معطلی کا سامنا
میڈرڈ ۔یکم نومبر(سیاست ڈاٹ کام ) رئیل میڈرڈ کے پرتگالی اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈوکورواں فٹ با ل سیزن میں ایک مرتبہ پھر معطلی کا سامنا ہے۔ گیرونا کے خلاف 2-0 سے ناکامی سے دو چار ہونے کے دوران کارنر پر انہوں نے مخالف مڈ فیلڈر پیری پونز کو چہرے سے پکڑ کر دھکا دیا تھاجس پر لالیگا انتظامیہ سخت کارروائی کرسکتا ہے ۔