پیٹلہ برج ڈکیتی کیس کا ایک اور ملزم گرفتار

حیدرآباد ۔ /22 مارچ (سیاست نیوز) پیٹلہ برج ڈکیتی کیس میں ملوث ایک اور ملزم کو کمشنر ٹاسک فورس ایسٹ زون ٹیم نے چارمینار پولیس کی مدد سے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 32 سالہ ذاکر معین الدین مُلا متوطن للو بھائی کمپاؤنڈ ممبئی نے ڈکیتی میں حصہ لیا تھا ۔ /6 مارچ کو علاقہ پیٹلہ برج چارمینار پولیس اسٹیشن حدود میں نقاب پوش ڈاکوؤں نے طلائی زیورات تیار کرنے والے کارخانے کو چاقو کی نوک پر لوٹ لیا تھا ۔ اور اس ضمن میں پولیس نے اس ٹولی کے سرغنہ کو سابق میں گرفتار کیا تھا ۔ پولیس اس ڈکیتی میں ملوث دیگر ملزمین کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے اور عنقریب مفرور ڈاکوؤں کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا ۔