حیدرآباد ۔ 22 ؍ جون (سیاست نیوز) چارمینار پیٹلہ بروج علاقہ میں 16 سالہ لڑکی نے پھانسی لیکر خود کشی کرلی ۔ چارمینار پولیس نے بتایا کہ آرتھی نے اپنے مکان میں کل رات دیر گئے چھت سے پھانسی لیکر خودکشی کرلی اور واقعہ کی اطلاع اس کے والدین کو آج صبح ہوئی ۔ پولیس نے آرتھی کی نعش کو دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا اور اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔