دبئی۔25 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان سوپر لیگ کے فائنل میں اسلا م آباد یونائیٹڈ کے خلاف شکست کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی کیون پیٹرسن نے سوشل میڈیا پر اپنے چاہنے والوں سے معافی مانگ لی لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ معافی اردو میں مانگی گئی ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘‘ بہت پریشان ہوں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے چاہنے والوں سے معافی چاہتا ہوں۔ اگلے سال اور اچھا کھیلیں گے ، یادر ہے کہ انگلش کھلاڑی نے ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کو فائنل تک پہنچانے میں اہم کر دار نبھایا۔
ورلڈ کپ کی ٹکٹوں کی فروخت
ممبئی۔25 فروری (سیاست ڈاٹ کام )آئندہ ماہ ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ کے پہلے مرحلے کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا سلسلہ شروع ہو گیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق شائقین کرکٹ میگا ایونٹ کی ٹکٹیں آئی سی سی کی ویب سائٹ کے ذریعہ حاصل کر سکتے ہیں۔