لندن ۔ 12 مئی۔(سیاست ڈاٹ کام) کیون پیٹرسن کی شدید بدگمانی نے اِس اِن فام بیٹسمین کی انگلینڈ کی نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف سمر سیزن کی مہمات کیلئے بازطلبی کو روک دیا، جو شاید کچھ عجیب معلوم ہو ، ویسے کرکٹ ڈائرکٹر اینڈریو اسٹراؤس نے آج اپنے اس فیصلے کے ساتھ مزید کہا کہ اُن پر سلیکشن کے معاملے امتناع نہیں عائد کیا گیا ہے ، اسٹراؤس نے پیٹرسن کو موسم گرما کے بعد بھی انگلش اسکواڈ میں واپسی کیلئے خارج از امکان قرار دینے سے گریز کیا، مگر اعتراف کیا کہ اُن کے باہمی تال میل میں بہتری کی ضرورت ہے ۔ پیٹرسن کو 2013-14 ء ایشز وائٹ واش کے بعد فبروری 2014 ء میں ڈراپ کردیا گیا تھا ۔ انھوں نے دوشنبہ کو دیر گئے اسٹراؤس اور ای سی بی چیف ایکزیکٹیو ٹام ہیریسن سے ملاقات کی تھی۔