کولکتہ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام )دفاعی چیمپئن کولکتہ نائیٹ رائیڈرس نے پیوش چاولہ کے شاندار چار وکٹس کی بدولت دہلی ڈیر ڈیولس کو 13 رنز سے ہرا دیا ۔ پہلے بیاٹنگ کرتے ہوئے کولکتہ نے یوسف پٹھان 42 کی بدولت 171/7 رنز بنائے ۔ دہلی ڈیر ڈیولس کی کوششوں کو اس وقت دھکا پہنچا جب چاولہ (4/32)نے تین اہم وکٹس متواتر دو اوورس میں حاصل کئے اور 16 ویں اوور تک ٹیم کے اسکور کو 111/5 تک محدود کردیا۔ اس کے بعد مہمان ٹیم صرف 158/6 ہی بناسکی ۔ یہ دہلی ڈیر ڈیولس کی جاریہ سیزن میں 7 ویں شکست رہی اور وہ 8 ٹیموں کے جدول میں اب 7 ویں مقام پر پہنچ گئی ہے ۔ اس طرح آخری چار ٹیموں کے لئے کوالیفائی ہونے کی امیدیں ختم ہوگئی ہیں۔ کے کے آر 13 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے مقام پر پہنچ گئی ہے ۔