کریم نگر ۔ 30 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) موسم گرما میں آبی مسائل کے تدارک کیلئے انجام دیئے جانے والے کاموں کو ایک ہفتہ کے اندر مکمل کئے جائیں گے ۔ ضلع کلکٹر نیتو پرساد نے یہ بات بتائی ، چہارشنبہ کو RWS کے انجینئرس کے ساتھ پینے کے پانی کے کاموں پر کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ اس موقع پر کلکٹر نے کہا کہ سی آر ایف کے تحت 19 کروڑ روپیوں سے 1316 کاموں کی منظوری دی گئی جس میں 346 کاموں کو مکمل کیا گیا ۔ 559 کام جاری ہیں ۔ 400 کام کی شروعات ہونا ہے ۔ CRPF کے تحت 1.13 کروڑ روپیوں سے 365 کاموں کو منظور کیا گیا جس میں تمام کام جاری ہیں ۔ ان تمام کاموں کو ایک ہفتہ میں مکمل کر لیا جائیگا ۔ آئی اے پی کے تحت پینے کے پانی کے کاموں کو 7.16 کروڑ روپئے کی منظوری دی گئی ۔ اس کیلئے فنڈس کی قلت نہیں ہے ۔ ضروری مقامات پر ٹینکوں کے ذریعہ پینے کا پانی سربراہ کیا جائیگا ۔ کاموں کو نا منیشن کے ذریعہ انجام دیں ۔ نامینشن میں اگر کوئی بھی آگے نہ آنے پر ٹنڈرس طلب کریں ۔ ٹنڈرس مکمل ہونے کے بعد اگریمنٹ کیلئے آگے نہ آنے پر ٹنڈرس منسوخ کر کے دوبارہ ٹنڈرس طلب کریں ۔ انجینئرس کاموں کو تیزی کے ساتھ انجام دیں ۔ پینے کے پانی کے مسائل کی یکسوئی کیلئے شکم کی اراضی میں خانگی افراد کی جانب سے ڈالے گئے بورس کو آر ڈبلیو ایس اپنے قبضہ میں لیکر پینے کے پانی کی سربراہی کیلئے استعمال کریں ۔