گرما کے سبب قلت آب کا اندیشہ، عہدیداروں کے ساتھ کلکٹر نظام آباد کی ویڈیو کانفرنس
نظام آباد :13؍ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر مسٹر رام موہن رائو نے کلکٹریٹ میں ایم پی ڈی او ، ڈی آر ڈی او کے عہدیداروں سے ویڈیو کانفرنس کیا اور ضلع میں موسم گرما میں آبی سہولتیں فراہم کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت دی ۔ ضلع کلکٹر رام موہن رائو نے کہا کہ گذشتہ کے مقابلہ میں اس مرتبہ دھوپ کی شدت میں اضافہ کے امکانات ہیں ۔ لہذا آبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے اقدامات کریں ۔ گرام پنچایت کے علاقوں تانڈوں میں آبی سہولتوں کی قلت سے قبل ہی شکایت وصول ہونے سے قبل ہی اقدامات کریں ۔ منصوبہ بند طریقہ سے اقدامات کریں ۔ آج سے ضلع کے آخری ہفتہ تک ضلع میں آبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے اقدامات کریں ۔ دیہاتوں میں قبل ہی منصوبہ بندی کریں ۔ دھوپ کی وجہ سے پانی کی قلت میں اضافہ کے امکانات ہیں ۔ آرڈبلیو ایس کے عہدیدار لاپرواہی نہ برتیں ۔ مشن بھگیرتا کے تحت ایم پی ڈی اوز دیہاتوں کا دورہ کریں ۔ انٹر ولیج کے تحت گھر گھر نل کنکشن کے ذریعہ گھر گھر پانی سربراہ کریں اور مسائل کے حل کیلئے اقدامات کریں ۔ ضلع میں 29 کروڑ روپئے کے کاموں کو انجام دینے کیلئے 29 کروڑ کے کاموں کی انجام دہی کیلئے نشانہ مقرر کیا گیا ہے ۔ٹیکسوں کی وصولی کیلئے گرام پنچایتوں میں ہر روز ایک کروڑ تا دیڑھ کروڑ روپئے تک وصول کرنے کی صفائی کے کاموں کو انجام دینے کی مستحکم کے تحت گرام پنچایتو ں میں 40 ہزار سے ایک لاکھ پودوں کی افزائش کیلئے سال گذشتہ سے بھی تین گنا اضافہ کیلئے اقدامات کریں اور اس کی ذمہ داری گرام پنچایت سرپنچو ں پر عائد ہوتی ہے ۔ لہذا اس خصوص میں اقدامات کریں اور مستحق افراد کو کام فراہم کریں طمانیت روزگار کے کام دھوپ میں نہ کرائے اور مزدوروں کو او آرایس پیاکٹس فراہم کریں ضلع کلکٹر رام موہن رائو نے انتخابات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایم پی ٹی سی ، زیڈ پی ٹی سی انتخابات کیلئے اعلامیہ کبھی بھی جاری کیا جاسکتا ہے لہذا مکمل طور پر تیار رہیں ۔ 600 ووٹوں پر مشتمل پولنگ اسٹیشن قائم کرنے کی ہدایت دی ۔ اس اجلاس میں ضلع کلکٹر کے علاوہ ایم پی ڈی او ، زیڈ پی سی او وینو ، کرشنا مورتی کے علاوہ دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔