پینے کے پانی کے مسائل پر جائزہ لینے کی ہدایت

ادارہ دیہی ترقیات پرنسپال سکریٹری آر پی سنگھ کی ویڈیو کانفرنس

کریم نگر۔/2مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) موسم گرما میں عوام کو پینے کے پانی کے مسائل پر ضلع کلکٹرس ہر ہفتہ جائزہ اجلاس منعقد کرتے ہوئے پینے کے پانی کی دشواریوں کی یکسوئی کرنے ادارہ دیہی ترقیات کے پرنسپال سکریٹری آر پی سنگھ نے کہا۔ منگل کی شام اضلاع کے کلکٹرس کے ساتھ موسم گرما میں پینے کے پانی کے مسائل، روزگار طمانیت اسکیم، جائیداد ٹیکس کی وصولی وغیرہ جیسے اُمور پر ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ریاست میں قحط کے حالات کے پیش نظر عوام کو پینے کے پانی کے مسائل نہ ہوں ضلع انتظامیہ اس سلسلہ میں مکمل نگرانی کرے۔ پینے کے پانی کے مسائل کی ہر روز جانکاری حاصل کرنے کا مشورہ دیا۔ پینے کے پانی کی اسکیمات کو منظم طور پر انجام دیں اور موجودہ بورویل کو ڈیپنگ اور فلٹنگ کروائیں۔ پانی کی قلت کے مواضعات میں ٹرانسپورٹ کے ذریعہ پانی کی فراہمی کریں۔ کنویں اور بورویلس کرایہ پر حاصل کئے جائیں فنڈس کی کمی نہیں ہے۔ سی آر ایف کے تحت کچھ فنڈس ضلع کو جاری کئے گئے ہیں ضروری کاموں کو فوری مکمل کریں۔ روزگار طمانیت کے تحت مواضعات میں مزدوروں کو بڑے پیمانے پر کام فراہم کریں۔ روزگار ضمانت کام میں فام پانڈس کے تعمیرات کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ مواضعات میں جائیداد ٹیکس کی صدفیصد وصولی کریں، اس کے علاوہ ضلع پنچایت آفیسرس جائزہ  اجلاس منعقد کریں۔ جائیداد ٹیکس کی وصولی کیلئے موضع کے سرپنچ کا تعاون حاصل کریں۔ زیادہ ٹیکس کے بقایا جات والوں کی نشاندہی کرکے ان کو نوٹس جاری کریں۔ مواضعات میں موجودہ برقی چارجس ادا کرنے کا مشورہ دیا۔ مواضعات میں صدفیصد انفرادی بیت الخلاؤں کی تعمیر کرکے کھلے مقامات پر گندی نہ کریں گندگی سے پاک موضع کو تشکیل دینے کیلئے عہدیداران سعی کریں۔ اس ویڈیو کانفرنس میں ضلع کلکٹر نیتو پرساد، آر ڈبلیو ایس ایس ای سرینواس، ڈواما پی ڈی گنیش، ضلع پریشد سی ای او سورج کمار اور دیگر نے شرکت کی۔

ضلع جج کے سندرم نے جائزہ لے لیا
نظام آباد:2 مارچ(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع جج کی حیثیت سے کنکا سندرم نے کل جائزہ حاصل کرلیا۔ کھمم ضلع فیملی کورٹ کے جج کی حیثیت سے خدمت انجام دینے والے کنکا سندرم کو ترقی پر ضلع نظام آباد جج کی حیثیت سے تقرر کرنے پر یہ اپنا جائزہ حاصل کرلیا۔ قبل از یہ 2006-09 تک ضلع اڈیشنل کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیا تھاضلع جج کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرنے کے بعد بار اسوسی ایشن کے صدر سروپا رانی اور پبلک پراسیکوٹر و سینئر وکلاء نے ان سے ملاقات کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔