کلوا کرتی /2 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) وارڈ نمبر 8 کے لئے پینے کے پانی کے پائپ لائن کا افتتاح چیرمین سری سلم کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس موقع پر کونسلر درگا پدماوتی اور دیگر بھی موجود تھے۔ واضح ہو کہ اس علاقہ میں عوام کو پانی کے لئے کافی پریشانی تھی اور ضروریات کی تکمیل کے لئے عوام کو پانی خرید کر استعمال کرنا پڑتا تھا۔ حالیہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے کونسلر درگا پدماوتی نے عوام کی خاطر اس کام کو جلد سے جلد مکمل کروایا۔ اس موقع پر چیرمین سری سلم، کونسلر درگا پدماوتی، کرشنا گوڑ، شیکھر ریڈی، جگدیش، مبارک حسین کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔