پینے کے پانی کی قلت سے مشکلات

یلاریڈی۔ 3 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ کے مختلف تانڈوں میں گریجنوں کیلئے پینے کے پانی کی شدید دشواری ہے۔ لنگم پیٹ پنچایت حدود کے رام پلی تانڈا، کونا تانڈا میں عوام پانی کیلیء پریشان حال ہیں۔ تانڈا میں ایک ہینڈ بورویل ہے جو سنگل فیس برقی لائن سے عوام کو پانی سربراہ کرتا ہے۔ اگر برقی نہ ہو تو عوام بوند بوند کو ترستی ہے جس سے تانڈا کی گریجن عوام زراعت کی باؤلیوں کا رخ کرتے ہوئے طویل فاصلہ طئے کرتے ہوئے ضروریات زندگی کیلئے پانی حاصل کررہی ہیں۔ کچھ تانڈوں میں زیرزمین آبی ذخیرہ کرچکے ہیں جس کیلئے ہینڈ بورویل کو زائد پائپ نصب کرتے عہدیداروں سے خواہش کرنے کے باوجود عہدیداروں کی عدم دلچسپی کا مظاہرہ جاری ہے۔ تانڈوں کی عوام کو برقی پر منحصر کرنا پڑ رہا ہے۔ یہ نہ ہو تو پانی سے محروم رہنا، ان کا مقدر بن گیا ہے۔ متعلقہ عہدیداروں دو تانڈوں میں پینے کے پانی کا مسئلہ حل کرنے کی گریجن عوام اپیل کررہے ہیں۔