پینے کے پانی کی سنگین صورتِ حال

کوڑنگل۔ 28 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوڑنگل میں پینے کے پانی کی سنگین صورتحال پائی جاتی ہے جس سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔ اکثر و بیشتر تین تین دن نلوں کے ذریعہ پینے کے پانی کی سربراہی مسدود رہتی ہے۔ فیض و غضب کے عالم میں عوام کا ہجوم گزشتہ روز آبادی کے درمیان واقع ونائیک چوراہے پر راستہ روکو پروگرام منظم کرتے ہوئے احتجاج کیا گیا۔ بیشتر لوگوں نے انکشاف کیا کہ سابق میں کئی بار احتجاجی پروگرام منظم کئے گئے مگر متعلقہ حکام بے حس دکھائی دے رہے ہیں۔ اس دوران گرام پنچایت عملہ کے ارکان نے بتایا کہ کاگنا اسکیم سے متعلق پانی کی موثر جل جانے سے گزشتہ تین دن سے پانی کی سربراہی مسدود ہے۔ دھرنا پروگرام کے موقع پر سب انسپکٹر پولیس ستیہ نارائن ریڈی نے جمعیت کے ہمراہ پہنچ کر دھرنا پروگرام کو ختم کروایا۔ احتجاجی تحصیلدار مسٹر روی کمار کو یادداشت پیش کئے۔ اس پروگرام میں حصہ لینے والے اہم شرکاء میں مسرز کرشنم راجو، اوم پرکاش وغیرہ قابل ذکر ہیں۔