یلاریڈی۔20مارچ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پینے کے پانی کا مسئلہ منڈل ناگی ریڈی پیٹ منڈل پریشد اجلاس میں گرما گرم بحث کا حصہ رہا ۔ مواضعات میں پانی کی قلت فوراً دور کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے سرپنچ سائیلو ‘ ایم پی ٹی سی رکن سامیتی نے اجلاس کے دوران فرش پر بیٹھ کر احتجاج کیا جس پر اے ای ۔ آر ڈبلیو ایس مسٹر سریکانت اور ایم پی ڈی او رمیش نائیڈو نے پانی کا انتظام کرنے کیلئے ضروری ہو تو ٹینکروں کا استعمال کیا جائے گا ۔ تیقن دینے کے بعد سرپنچ ایم پی ٹی سی نے اپنا احتجاج ختم کیا ۔ منڈل ایم ای او گووردھن نے بتایا کہ فی طالب علم 500/-روپئے کے حساب سے منڈل کے 12اپر پرائمری کو فرنیچر خریدنے کیلئے دو لاکھ 84ہزار روپئے منظور کئے گئے ۔ مواضعات میں خستہ حال برقی ستونوں کی بدلنے کیلئے آتماکور ایم پی ٹی سی منوہر ریڈی نے مشورہ دیا ۔ منڈل سرپنچ وٹھل ریڈی نے ریگولر اے ای کو مقرر کرنے کا ڈیمانڈ کیا ۔ مالتمیدہ تخم سنٹر اراضی پر اگریکلچر پالی ٹیکنک کے قیام سے بیروزگار افراد سڑک پر آجائیں گے ۔ مالتمیدہ ایم پی ٹی سی رکن ناگامتی نے اپنا اظہار خیال کیا جس پر زیڈ پی ٹی سی مسٹر نارائنا نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ صرف 200ایکڑ اراضی ہی فراہم کررہے ہیں جس میں کالج کا قیام کیا جائے گا ۔ اس پر تشویش کرنے کی ضرورت نہیں ۔ کالج منظور کرنے پر وزیراعلیٰ سے اظہار تشکر کیا ۔ اس موقع پر منڈل نائب صدر مدھوکر ‘ ایم پی ٹی سی فورم صدر پربھو گوڑ ‘ رکن معاون عثمان اور مختلف مواضعات کے سرپنچ و ایم پی ٹی سی موجود تھے ۔