گلبرگہ ۔/7مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)موضع کسنور نزد ہاگرگہ روڈ میں پینے کا پانی سربراہ کرنے کے لئے عوام سے پیسے وصول کئے جانے کا الزام عائد کرتے ہوئے جئے کرناٹک رکشنا ویدیکے کے کارکنان نے ضلع پنچایت کے دفتر کے روبرو احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ ان ارکان کا کہنا تھا کہ کئی مواضعات میں رقم وصول کرکے پانی سربراہ کیا جارہا ہے۔ لہٰذا اس کی سی او ڈی کے ذریعہ تحقیقات کروائی جائیں۔ احتجاجی مظاہرہ میں منجو ناتھ بی ہاگرگی، شیو کمار ہاگرگی اور ناگراج و دیگر نے حصہ لیا ۔
بس کرایوں میں اضافہ کے خلاف
یادگیر میں احتجاج
یادگیر۔/7مئی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کرناٹک کی آر ٹی بسوں کے کرایوں میں اضافہ کے خلاف تنظیم کروے کے کارکنان نے شہر میں سبھاش چندر بوس کے مجسمہ کے قریب ایک احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ کروے کے صدر شرنو گوبی نئے کہا کہ ریاست مین تھوڑے تھوڑے وقفہ سے بس کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے جو غیر مناسب ہے اور عوام پر بوجھ ہے۔ شرنو گوبی اور ساتھیوں نے مل کر بسوں کے کرایوں میں8فیصد اضافہ کے خلاف حکومت کو ایک احتجاجی یادداشت بھی روانہ کی ۔